ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں وراٹ ہندو سماویش میں متالک کی شرکت پر پابندی : پولس نے اُڈپی کا راستہ دکھایا

مرڈیشور میں وراٹ ہندو سماویش میں متالک کی شرکت پر پابندی : پولس نے اُڈپی کا راستہ دکھایا

Sun, 11 Dec 2016 21:33:15    S.O. News Service

بھٹکل:11/ڈسمبر  (ایس او نیوز)اتوار کو مرڈیشور میں منعقد ہوئے ’’وراٹ ہندو سماویش ‘‘ میں شرکت کے لئے پہنچے شری رام سینا لیڈر پرمود متالک پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امتناعی حکم ہونے کی وجہ سے متالک کو مرڈیشور میں داخل نہ ہونے دیتے ہوئے انہیں پولس سکیورٹی میں لے کر اُڈپی کی طرف روانہ کئے جانے کا واقعہ پیش آیاہے۔

مرڈیشور سماویش میں شرکت کی غر ض سے متالک ایک دن پہلے ہی ہوناور پہنچ کر وہاں کی ایک لاڈج میں قیام کرنےکی اطلاع پولس کو ملی تو پولس وہاں پہنچ کر متالک پر درج معاملات کی وضاحت کرنےو الی اور انہیں مرڈیشور میں داخل نہ ہونے کی پابندی والی نوٹس تھما دی۔ متالک نے کہاکہ ان پر جو بھی الزامات ہیں وہ عدالت سے بری ہوگئے ہیں، اس بنا پر انہیں مرڈیشور کے سماویش میں شرکت کرنے دیا جائے۔ لیکن پولس نے انہیں موقع نہیں دیا۔ ہوناور سے نکل کر جیسے ہی وہ بائیلور کی سرحد پر پہنچے تو انہیں دوسری سواری میں بٹھا کر شرور کی سرحد پر چھوڑدیا گیااور وہاں بیندور پولس نے انہیں اُڈپی کا راستہ دکھایا۔ بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار۔ سی پی آئی سریش نایک کی قیادت میں راستہ بھر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے متالک نے کہاکہ حق آواز کو دبانے کی کوشش ہے، مجھ پر کل 93کیس درج تھے جن میں 80مقدمات میں بری ہوچکا ہوں۔ پولس کی طرف سے دی گئی نوٹس میں 29کیس درج ہیں جن میں سے 28میں بری ہوچکاہوں۔ ضلعی انتظامیہ کے خلاف عدالت  میں جانے کی بات کہی۔

مرڈیشور میں وراٹ ہندو سماویش: کانگریس اور بی جے پی سکہ کے دو رخ

شری رام سینا بھٹکل تعلقہ کے زیرا ہتمام شری رام سینا کے دس سال مکمل ہونے پر مرڈیشور میں وراٹ ہندو سماویش کا جیورگی آندولا مٹھ کے شری رام سینا کے اعزازی صدر شری سدلنگ مہا سوامی نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو رخ ہیں۔ ایودھیا میں رام مند ر کی تعمیر صرف رام سینا سے ہی ہونے کا دعویٰ کیا۔ سرحد پر جھگڑا کرنے والے پاکستان کو آئندہ دنوں میں رام سینا کرارا جواب دینے کی بات کہی۔ انہوں نے متالک پر ضلعی پابندی کی مذمت کی۔ شری رام سینا کے تنظیمی سکریٹری گنگادھر کلکرنی نے کلیدی بھاشن دیتے ہوئے کہاکہ ذات پات، نسل اور پارٹیوں کی بنیاد پر ہندو دھرم تقسیم ہوگیاہے۔ بہت جلد بھوٹان اور نیپال میں شری رام سینا اپنی شاخیں شروع کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں سڑک پر ملک غداری کرتوتوں کے خلاف جنگ ہوگی اس بنا پر انہوں نے ہندوؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھروں  میں ہتھیار جمع رکھیں۔ وینکٹ رمن نائک نے مغربی تہذیب سے ملک بربادہونے کی بات کہی۔ سماجی لیڈر ماستپا ایس باکڑ نے سماویش کی صدارت کی۔ درگاسینا کی ریاستی صدر کملکا جیڈر، موہن بھٹ، سریش نائک، مہیش کتی منی ، شری رام سینا ضلع صدر جینت نائک، مالنگپا گنجوراوی ، بابوموگیر، منجپا نائک، شیوراج میستا، راگھویندرکامبلے، گنیش نائک، رام چندر ہری کانت، سریش دیواڑیگا، پرشانت نائک، منجولا وغیرہ موجودتھے۔ وسنت دھرما نائک نے استقبال کیا۔ جٹپا نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ناگیش نائک نے نظامت کی۔ سماویش سے پہلےمرڈیشور ناکہ سے ائیپا سوامی بھگت منڈلی تک جلوس نکالاگیا۔

مرڈیشور میں سماویش کو دیکھتے ہوئے اترکنڑاضلع ایس پی ونشی کرشنا ، ڈی وائی ایس پی شیوکمار، سی پی آئی سریش نایک، ضلع کرائم برانچ انسپکٹر جی ٹی نایک، سی پی آئی کمار سوامی ، سی پی آئی شیومورتی مرڈیشور میں ہی مقیم رہتے ہوئے سکیورٹی کی نگرانی کرتے رہے۔


Share: